لارڈز کا میدان برائے فروخت

لارڈز۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ میں کرکٹ شائقین کے لئے کرکٹ کے گھر لارڈز کو خریدنے کا موقع آگیا ہے۔ انتظامیہ نے گرائونڈ کے کچھ حصے کو ٹکڑوں کی شکل میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جسکے تحت نرسری اینڈ کے زمین دو راستے کو ٹکڑوں کی شکل میں فروخت کیا جائے گا۔ ایک ٹکڑے کی قیمت 500 پائونڈز رکھی گئی ہے۔کرکٹ کے ہزاروں شائقین کے لئے ہوم آف کرکٹ میں سرمایہ کاری کا موقع ہے۔شائقین کرکٹ کو لارڈ زکرکٹ گراؤنڈ لندن کا مالک بننے کا موقع مل گیا ہے اور انگلش سابق کپتان ڈیوڈ گاوراورسابق ایم سی سی چیف کیتھ براڈ شاہ نے گراؤنڈ کے کچھ حصے بیچنے کی تجویز دی جسے پسند کیا جارہاہے اور جلد اس کی منظوری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔