لارڈز ٹسٹ: سنگاکارا کی شاندار سنچری

لندن ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں پہلے ٹسٹ میچ کے آج تیسرے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز اسکورکئے ہیں جس میں کمار سنگاکارا 115 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ تیسرے روز کی اہم بات سنگاکارا کی شاندر 36 ویں ٹسٹ سنچری اور اُن کے سینئر ساتھی مہیلا جئے وردھنے کی عمدہ نصف سنچری رہی۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کیلئے 126 کی پارٹنرشپ نبھائی لیکن مہیلا 55 پر آؤٹ ہوگئے۔ کل کے ناٹ آؤٹ اوپنر کوشل سلوا مزید صرف ایک رن بنا کر 63 پر آؤٹ ہوئے۔ سنگاکارا کے ساتھ کپتان انجیلو میتھیوز 0 پر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 575/9d اسکور کئے تھے۔ قبل ازیں دوسرے روز کے ختم پر سری لنکا نے انگلینڈ نے خلاف پہلی جوابی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سنگا کارا (32) اور کوشل سلوا (62) کریز پر موجود تھے ۔ سری لنکا کی جانب سے دی موتھ اور کوشل سلوا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔