لندن ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے انگلینڈ کو آج لارڈز میں پہلا ٹسٹ جیتنے کی اُن کی کوشش میں کامیابی سے دور رکھا ہوا ہے جبکہ مارننگ سیشن میں صرف ایک وکٹ گری۔ آخری روز لنچ پر سری لنکا نے 99/1 اسکور کئے اور انھیں کم از کم 61 اوورز میں جیت کیلئے مزید 291 رنز درکار ہیں جس سے 390 کے بھاری وکٹری ٹارگٹ کی تکمیل ہوگی۔ چائے کے وقفہ پر مہمانوں نے کمار سنگاکارا کے ناٹ آؤٹ 59 رنز کی مدد سے 164/3 اسکور کرلئے تھے۔