لائنس کلب کاغذ نگر کی جانب سے 25 مسلم خواتین میں ٹیلرنگ سرٹیفکیٹ کی تقسیم

کاغذ نگر۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر میں خواتین میں روزگار فراہم کرنے کی غرض سے ڈاکٹر کے انیتا اور لائنس کلب کاغذ نگر کی جانب سے خواتین میں ٹیلرنگ کی تربیتی کلاسیس کااہتمام کیا گیا تھا اور آج 20 ڈسمبر کو لگ بھگ کاغذ نگر کے25 مسلم خواتین کو مفت ٹیلرنگ تربیت دینے کے بعدٹیلرنگ تربیت سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ضلع کنوینرلائن کلب اے پرساد ، ضلع کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کے سرینواس اور ستیہ نارائنا رکن بھی موجود تھے۔اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والی مسلم خواتین موجود تھیں۔