حیدرآباد 10 مارچ ( پی ٹی آئی ) سٹی پولیس نے انتخابات سے تمام لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنے والوں کو اپنے ہتھیار 15 مارچ سے قبل متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں جمع کروانے کی ہدایت دی ہے ۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے ایک حکمنامہ میں کہا ہے کہ وہ امن و استحکام کے مفاد میں دونوں شہروں کے لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنے والوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ 15 مارچ سے قبل اپنے ہتھیار متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں جمع کروادیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسا کرنے سے گریز کرینگے ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس یافتگان 28 مئی کے بعد اپنے ہتھیار دوبارہ متعلقہ حکام سے واپس لے سکتے ہیں۔