سوریا پیٹ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی ایس پی سوریا پیٹ محمد عبدالرشید نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی برقراری اور پولیس قوانین پر سختی کے ساتھ عمل آوری ان کا مقصد ہے ۔ وہ یہاں ڈی ایس پی آفس میں نمائندہ سیاست سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔ محمد عبدالرشید کا 2012 بیاچ کے ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ڈی ایس پی سوریا پیٹ کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی اور بہترین خدمات پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے پولیس ملازمین کو یہ پیغام دیا کہ وہ عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں اور اپنے طرز عمل کے ذریعہ عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے خوشگوار انداز میں کہا کہ پولیس کا رویہ مجرمین کے ساتھ سخت اور عوام کے ساتھ خوشگوار ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے وہ اپنی توجہ تعلیم پر دیں ۔ انہو ںنے کہا کہ اگر سخت محنت اور صحیح نیت ہو تو بڑی سے بڑی رکاوٹ بھی اپنے مقصد سے نہیں روک سکتی ۔ محمد عبدالرشید نے دوران گفتگو اخبار سیاست کی سراہنا کی اور اس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ سیاست ملک کا نہ صرف ایک قدیم اخبار ہے بلکہ وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ اور ایک تحریک ہے جس کی بدولت کئی نوجوان تعلیم پاکر اعلی مناسب عہدوں پر فائز ہورہے ہیں اور اس اًحار کے ذریعہ معاشرہ میں شعور بیدار ہورہا ہے اور اس کی رہنمائی سے نوجوانوں میں علم کا شوق پیدا ہورہا ہے اور تعلیم کی طرف راغب ہورہے ہیں۔