اجزاء : قیمہ : 500 گرام ،دہی : 3/4 پیالی ،پسا ہوا ادرک لہسن : ڈیڑھ کھانے کا چمچ ،پسی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ ،پسا ہوا گرم مسالہ : نصف چائے کا چمچ ،پسا ہوا ہرا دھنیا اور پودینہ : 8 چائے کے چمچے ،چلی ساس : ایک چائے کا چمچ ،پسے ہوئے ٹماٹر : ایک چائے کا چمچ ،درمیانی پیاز : دو عدد ،لیموں کا رس : دو کھانے کے چمچ ،چاٹ مسالہ : دو چائے کے چمچے ،تیار پراٹھے : حسب ضرورت ،نمک : حسب ذائقہ ،تیل : دو کھانے کے چمچے
ترکیب :دہی میں ادرک لہسن، لال مرچ، گرم مسالہ اور نمک ملالیں، اس میں قیمہ ڈال کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے قیمہ ہلکی آنچ پر گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکا کر اُتار لیں۔ ایک پراٹھے پر تھوڑا سا پسا ہوا دھنیا اور پودینہ، چلی ساس اور پسے ہوئے ٹماٹر لگائیں، اس کے اوپر قیمہ، پیاز، لیموں کا رس اور چاٹ مسالہ ڈال کر لپیٹ لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی قیمے کے رولس تیار کرلیں اور گرما گرم پیش کریں۔