قیمہ بھرے کریلے

اجزا: قیمہ، کریلے آدھا یا ایک کلو، پیاز(باریک کٹی ہوئی)تین عدد،پسی ہوئی، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا لہسن ادرک، گڑ ایک ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، کلونجی سونف ایک ایک کھانے کا چمچہ، املی کا گودا، لیموں کا رس کھانے کا چمچ ،ہری مرچیں4 عدد، کڑھی پتیچند عدد، نمک حسب ذائقہ، تیل ایک پیالی
ترکیب:کریلوں کا چھیلیں اور چیرا لگاکر بیچ نکال دیں کریلوں میں 1/2 گڑ،1/2 ہلدی،اور نمک لگا کر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں، پھر دھولیں دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں، پھر قیمہ ،ادرک لہسن باقی ہلدی، لال مرچ، نمک ،کلونجی، کڑھی پتے ،سونف، لیموں کا رس اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں،اس میں سے آدھا قیمہ کریلوں میں بھریں اور دھاگے سے باندھ دیں فرائننگ پین میں تیل گرم کرکے کریلے تلیں اور قیمے والی دیگچی میں ڈالیں، پھر باقی گڑ اور املی کا گودا ملا کر دَم پر رکھ دیں ،اور قیمہ بھرے کریلے تیار پیش کریں ۔