قید کا نشانہ بنانے والوں کو نصیر الدین شاہ کا جواب ، مجھے اپنے بیان پر افسوس نہیں ۔ 

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار نے ایک انٹرو یو میں کہا کہ مجھے اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔ میں یہ بھی نہیں کہتا کہ مجھے مس کوٹ کیا گیا ہے ۔ پچھلے دنوں نصیرالدین شاہ کے بیان سے ہندوستان میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ماب لنچنگ ہوا کرتی تھیں ۔ نصیر الدین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سچ بات کہنے سے روکا نہیں جاسکتا ، مجھے غصہ ہے لیکن میں ڈرا ہوا نہیں ہوں ۔ بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مجھے

اپنے بیان پر افسوس نہیں ، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ مجھے مس کوٹ کیا گیا ، میں ڈرا نہیں ہوں ۔لیکن غصہ میں ہوں ۔پہلے ماب لنچنگ ہوتی تھی ، لیکن آج کل یہ چیزیں ہورہی ہیں ۔ میں اپنے بچوں کیلئے پریشان ہوں ۔میں بطور مسلم غیر محفوظ ہوں ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ انہیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ڈر لگتا ہے ۔کبھی کوئی بھیڑ انہیں گھیر لے گی اور ان سے پوچھے گی کہ وہ ہندو ہے یا مسلم او ران کے پاس جواب نہیں ہوگا۔ ان کے اس بیان سے ان پر سخت تنقیدیں کی جارہی ہیں ۔

انہیں یہاں کہہ دیا گیا ہے کہ انہیں پاکستان چلے جانا چاہئے ۔