قیام تلنگانہ کیلئے آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی خدمات ناقابل فراموش

میدک۔8اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی پروفیسر جئے شنکر اپنے طالب علمی دور ہی سے علحدہ ریاست تلنگانہ کی حامی تھے ۔ انہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی 1969ء کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔ بعد ازاں مسٹر کے سی آر کی جانب سے آغاز کردہ تلنگانہ تحریک کے روح رواں بن چکے تھے لیکن بدقسمتی سے کہ وہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو نہ دیکھ سکے ۔ ریاستی وزیر اکسائز اینڈ پروہبیشن مسٹر پدما راؤ نے میدک کے جی کے آر فنکشن ہال میں سرکاری طور پر منعقدہ پروفیسر جئے شنکر کی 81ویں یوم پیدائش تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مسٹر پدما راؤ نے ضلع کلکٹر میدک مسٹر اے شرت کی صدارت میں منعقدہ تقریب یوم پیدائش میں آنجہانی پروفیسر شنکر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ مقامی مختلف اسکول کے گرلس نے اس موقع پر تلنگانہ کلچرل پروگرامس پیش کئے ۔ اس تقریب کو ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ پدما دیویندر ریڈی نے بھی پروفیسر جئے شنکر کو بھرپور خراج ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کی جانب سے آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی برسی تقاریب ضلع سطح پر سرکاری جانب سے منانے کیلئے احکامات کی اجرائی پر ضلع ہیڈ کوارٹر سنگاریڈی پر منعقد ہونے والی اس تقریب کو وزیراعلیٰ سے اجازت حاصل کرتے ہوئے اس تقریب کو میدک میں منائی گئی ہے جس کا انہوں نے ریاستی وزیر اعلیث سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر جئے شنکر کی تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے چلائی گئی تحریک کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ قبل ازیں تمام شرکاء نے آنجہانی پروفیسر شنکر کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے شمع روشن کئے اور پروفیسر شنکر امبر کے نعرے لگائے ۔ اس تقریب کو ضلع کلکٹر اے شرت نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر سکریٹری ٹی آر ایس دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ ‘ آر ڈی او میدک محترمہ ونجا دیوی ‘ پراجکٹ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے مسٹر ملیشم ‘ پراجکٹ ڈائرکٹر میپما مسٹر راجیشور ریڈی ‘ زیڈ پی ٹی سی لاوانیا ریڈی ‘ صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ ‘ تحصیلدار میدک وجئے لکشمی ‘ وائس چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ‘صدر نشین منڈل پریشد شریمتی لکشمی ‘ نائب صدرنشین للیتا ‘بلدی کونسلرس شریمتی چندرا کلا ‘ ایم لکشمی ‘ گائتری ‘ مسرز مایا ملیشم ‘ سرینواس ‘ قائدین ٹی آر ایس مسرز مرزا سلیم بیگ پٹیل ‘ کرشنا ریڈی ‘ ایم گنگا دھر ‘ بالراج ‘ ایم رمیش ‘ لنگا ریڈی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر اکسائز پدما راؤ نے کلچرل پروگرامس پیش کرنے والے تین طالبات کی ٹیموں کو فی کس پانچ ہزار رقمی انعام عطا کئے ۔