جنگاؤں 23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے امیدوار متی ریڈی یادگیری ریڈی نے کہا کہ 4 دہوں سے پنالہ لکشمیا کامیابی حاصل کرکے اس علاقہ کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ جنگاؤں کے مسلم بے روزگار نوجوانوں کیلٹئے کہیں روزگار کے مواقع ہیں تو میں ان کی پوری مدد کروں گا ۔ پنالہ لکشمیا نے ریاستی وزیر ہوکر بھی اس علاقہ کی ترقی میں کچھ نہیں کیا ۔ جنگاؤں کے مسلمانوں کیلئے ایک شادی خانہ نہیں ہے میں ایم ایل اے کامیابی حاصل کرنے پر پہلا یہی کام کروں گا ۔ مسلمانوں کیلئے اراضی دیکھ کر شادی خانہ کی تعمیر میں پوری مدد کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی سے اتحاد کیا ہے ۔وہ فرقہ پرست ہوگئی ہے ۔ بی جے پی امیدوار اس حلقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ یہ عوام کو کچھ کرنے والے نہیں ہے ۔ وہ کبھی اقلیتوں کے ہمدرد ہو نہیں سکتے ۔ محمد انور شریف قائد ریاستی سطح ٹی آر ایس نے کہا کہ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے عوام قائد کی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ اس لئے کہ ایک عرصہ سے اس حلقہ کی ترقی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ۔ عوام علحدہ تلنگانہ پارٹی ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں ٹی آر ایس امیدوار اس حلقہ سے کامیابی حاصل کرے گا ۔ اس موقع پر محمد عابد ، محمد اعجاز ، ضلع قائد ٹی آر ایس محمد عظیم الدین ، سید جہانگیر ، ببلو ، محمد انیس ، سلیم ، ٹاون ٹی آر ایس صدر یادگیری ریڈی کے پریشراملو اور دوسرے موجود تھے ۔