مدہول /11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معیاری تعلیم ہی کامیابی کی کلید ہے ۔ صلاحیتوں کے بغیر اسناد کی کوئی حیثیت نہیں ہوئی ۔ ٹریبل آئی ٹی کے طلباء ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو اپنا آئیڈیل بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر چندر کمار جسٹس ہائی کورٹ نے ٹریبل آئی کی باسر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس چندر کمار باسر سوتی مندر درشن کیلئے آئے ہوئے تھے درشن سے فراغت کے بعد ٹریپل آئی ٹی کا دورہ کئے ۔ پولیس نے انہیں پرتپاک انداز میں سلامی دی ۔ جسٹس چندر کمار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قوم و ملک کی ترقی تعلیمی ترقی پر منحصر ہے ۔ جس کے بغیر ترقی کے خواب محض سیراب ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ سراب ایک دھوکہ ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے اساتذہ کو مخاطب ہوکر کہا کہ اساتذہ طلباء کی ملخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو جھونک دیں ۔ طلباء ایک خام مال ہوتا ہے جب اس پر اساتذہ کی خصوصی محنتیں ہوتی ہیں تو یہی خام مال پختہ اور کار آمد بن کر ابھرتا ہے ۔ جسٹس چندرکمار نے کہا کہ استاد کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو طلباء میں منتقل کریں۔ عصر حاضر میں ہر میدان میں مسابقت کا سامنا ہے جہاں ہر صلاحیتوں ہی سے نصب العین کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر سرینواس جج سیول کورٹ بھینسہ ، اے نائیڈو ڈائرکٹر ٹریبل آئی ٹی باسر کے علاوہ باسر ایس آئی ناگراج موجود تھے ۔ بعد ازاں جسٹس چندر کمار نے مورم منڈل پہونچ کر اسکول کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر لوکیشور تحصیلدار سروتی ، سبھاش ہیڈ ماسٹر شام سندر سرپنچ صدرنشین منڈل پریشد اکیشورم لکشمی ساگر موجود تھے ۔