قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کا اہتمام

مکتھل 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز)مکتھل میں 14 نومبر تا 20 نومبر قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کے اہتمام کا آغاز عمل میں آیا اس کے افتتاحی اجلاس کی نگرانی جناب پی جناردھن موظف صدر مدرس نے کی جبکہ سرپنچ مکتھل محترمہ بھاگیہ چندرا کانت گوڑ نے اہم و نادر کتابوں کی رونمائی کریت ہوئے ان تقاریب کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر جناب سی نظام پاشاہ صدر ضلع کوآپریٹیو مارکٹ سوسائٹی محبوب نگر ،جناب سری ہری زیڈ پی ٹی سی ،جناب اکلا ستیہ نارائنا نے مخاطب کرتے ہوئے لائبریری اور دارالمطالعہ کو انسانی زندگی کیلئے اہم جز قرار دیتے ہوئے علمی ترقی، ذہنی و قلبی وسعت کے علاوہ سماج و معاشرہ میں ادبی، علمی ،ثقافتی و تہذیبی فروغ حصہ قرار دیا، ان قائدین نے عوام بالخصوص نئی نسل اور طلباء برادری سے پر زور اپیل کی کہ وہ ان علمی مراکز سے رابطہ استوار کرتے ہوئے اپنے علم اور مطالعہ کے دریعہ اپنی معلومات میں غیر معمولی اضافہ کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ان قائدین نے اپنی تقاریر میں موجودہ دور کو سائنس کی و ملی ترقی و ٹکنالوجی کے دور سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ لائبریریوں کو نئی ٹکنالوجی سے مربوط کریں تا کہ طلبہ اور موجودہ ترقیادت کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو۔ سید معین الدین انچارج لائبریرین نے بتایا کہ اس قومی ہفتہ کے دوران طلبہ میں تقریری و تحریری مقابلہ جات کے علاوہ آر ٹ اور سنگیت و گیتوں کے مقابلہ میں بھی منعقد ہوں گے اور اس کا اختتامی اجلاس 20 نومبر کو منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر سید دواد ،سید انور ،مسٹر بالراج ،سرینواس اور راکیش کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔