قومی کیمپ ہاکی انڈیا کا اعلان ،60کھلاڑی شامل

نئی دہلی۔ 7اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہاکی انڈیا نے 8اپریل سے بنگلور میں شروع ہو رہے سینئر مرد قومی کیمپ میں اتوار کو 60 کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کر دیا ہے ۔کھلاڑیوں کو حال ہی میں ہوئے 9 ویں ہاکی انڈیا سینئر مرد چمپئن شپ اور بین الاقوامی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے ۔ سال 2016 میں جونیئر ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی کپتانی کرنے والے ھرجیت سنگھ کو اس کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سانتا سنگھ، وکرم جیت سنگھ، دپسان ٹرکی، من پریت (جونیئر) اور ارمان قریشی کو بھی اس کیمپ میں مقام دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ان کھلاڑیوں کو قومی کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان نے کہاکہ کھلاڑیوں کو ان کے بین الاقوامی اور سینئر قومی چمپئن شپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ زیادہ تر سینئر کھلاڑیوں کو 33 کور گروپ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ۔ انہیں پتہ ہے کہ ٹرائلس کے دوران ان کی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس سے فائنل لسٹ میں ان کا نام شامل ہو سکے ۔
کسی کھلاڑی کو انتخاب پکا نہیں ہے ، اس گروپ کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سخت مقابلہ ہے ۔