نظام آباد:7؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے اطلاعات وصول ہورہے ہیں قومی پرچم کو صرف پرچم کشائی کیلئے ہی استعمال کریں اور یوم آزادی، یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کے نمونوں سے سجاتے ہوئے اس کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور طرح طرح کے پرچم کو اس کے ذریعہ سجایا جارہا ہے اورتقریب کے اختتام کے بعد اسے کچرے کی کنڈیوں میں ڈالتے ہوئے اس کی بے حرمتی کررہے ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے اس طرح کی حرکتیں کی جارہی ہے۔ قومی پرچم کی ہتک کرنے کی صورت میں 2002 کے قواعد کے مطابق 1971 ایکٹ کے تحت جرم کے مرتکب ہوں گے۔ لہذاعوام اس چیز سے اجتناب کرنے کی اور قومی پرچم کے معیار کو برقرار رکھنے کی خواہش کی۔