ورنگل /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں قومی پارٹیوں کے اہم قائدین ورنگل کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں 23 تاریخ کے دن سی پی ایم قائد سیتارام یچوری 25 اپریل کانگریس پارٹی نائب صدر راہول گاندھی اور 26 اپریل بی جے پی قائد سوراج ورنگل کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ سی پی ایم پارٹی کی جانب سے ورنگل ضلع بھر میں 6 حلقوں سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔ اس طرح بی جے پی نے ورنگل پارلیمنٹ حلقہ کے ساتھ ساتھ 4 اسمبلی حلقوں ورنگل ایسٹ ، ورنگل ویسٹ ، بھوپال پلی اور جنگاؤں سے ان کی کامیابی کیلئے قومی قائد سشما سوراج انتخابی مہم کے جلسہ عام کو خطاب کریں گی ۔ جبکہ 25 اپریل کانگریس پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کا بھی ورنگل دورہ کرنے والے ہیں ۔