قومی صدر بی جے پی کے دورہ پر اتراکھنڈ میں بھومی پوجا

دہرا دون ۔30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اتراکھنڈ بی جے پی پریڈ گراؤنڈ پر آج بھومی پوجا کرے گی جب کہ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ بھگوا پارٹی کی لوک سبھا انتخابی مہم کا رسمی طور پر آغاز کرنے کیلئے 2فبروی کو یہاں کا دورہ کرں گے ۔ امکان ہے کہ برسراقتدار بی جے پی کارکنوں سے ’’تری شکتی سمیلن ‘‘ میںخطاب کریں گے ۔ تری شکتی بوتھ کی سطح کی پارٹی ، کسی فتح کے صدور اور بوتھ کی سطح کے ایجنٹوں کو کہا جاتا ہے ۔ بھومیپوجا قدیم روایت کے مطابق ہے ۔ ہر اچھے کام کا آغاز بھومیپوجا سے سے ہی ہوتا ہے ۔ اس طرح صدر پارٹی کے2فبروری کے دورہ کے موقع پر بھی بھومی پوجا کی جائے گی ، وہ لوک سبھا انتحآبات کیلئے انتخابی مہم ی شمع جلائیں گے ۔صدر پردیش بی جے پی اجئے بھٹ نے امیت شاہ کے دورہ کی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے اخباری نمائندوں سے کہا ، یہاں کے دورہ کا مقصد بی جے پی کارکنوں کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے متحد کرنا ہے ۔کیونکہ کانگریس پارٹی تیزی سے ابھر رہی ہے اور اُس نے حال ہی میں راجستھان ؎ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔