قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی میرٹھ میں پدیاترا

نئی دہلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ووٹوں کو مرتکز کرنے کے مقصد سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ تقریباً دو گھنٹہ طویل پدیاترا کل میرٹھ میں کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کے دن میرٹھ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ امیت شاہ کی یہ اس علاقہ میں اولین پدیاترا ہے۔ یہاں پر پہلے مرحلہ کے اسمبلی انتخابات کیلئے 11 فبروری کو رائے دہی مقرر ہے۔ بی جے پی مغربی یو پی کی حساس برادری میں اچھا مظاہرہ کرنے کا یقین رکھتی ہے ۔ مضافاتی علاقوں سمیت 11 اور 15 فبروری کو تقریباً 140 انتخابی حلقوں میں رائے دہی مقرر ہے۔ بی جے پی اس علاقہ کو ایک بار پھر اپنا مستحکم گڑھ بنانا چاہتی ہے۔ ریاست میں سماج وادی پارٹی۔ کانگریس اتحاد، بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی سہ رخی مقابلہ ہے۔