قومی زرعی ترقیاتی منصوبے کو کابینہ کی توسیع

نئی دہلی، یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے مرکز کی قومی زرعی ترقی کے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ ہی اس کی مدت 2017-18 سے بڑھا کر 2019-20 کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے منصوبہ بندی کی توسیع کرتے ہوئے اس کا نام ’ریمیونریٹیو ایپروچس فار ایگریکلچر اینڈ ایلائڈ سیکٹر ریجیوونیشن ‘’آرکے وی رفتار‘ کرنے اور اس کی مدت 2017-18 سے بڑھاکر 2019-20 کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ تبدیل شدہ منصوبہ کے لئے 15722 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ منصوبے کی مدت اور اس کا دائرہ بڑھانے کے پیچھے حکومت کا اصل مقصد خطرات میں تخفیف کرتے ہوئے زراعت میں انٹرپرینیویئرشپ کی حوصلہ افزائی کرنے اور زراعت کو ایک فائدہ مند اقتصادی سرگرمی کے طور پر تبدیل کرنا ہے ۔ ’آرکے وی رفتار‘ کے تحت مرکز کی جانب سے ریاستوں کو 60فیصد مالی امداد فراہم کی جائیں گی۔باقی کا 40 فیصد حصہ ریاستوں کو ادا کرنا ہوگا۔ اگرچہ شمال مشرقی ریاستوں کو اس کے لئے مرکز 90 فیصد مالی امداد فراہم کرے گا جبکہ ریاستوں کاحصہ اس میں10 ہی فیصدہوگا۔منصوبہ بندی کی توسیع سے ریاستوں کو زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو زیادہ مالی مدد مل سکے گی۔ زرعی شعبے میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو رفتار ملے گی جس سے زرعی پیداوار کی مارکیٹ تک آسان رسائی ہو سکے گی اور ان سب سے زراعت میں انٹرپرینیویئرشپ کو بھی فروغ ملے گا۔