نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے انتخابی عمل میں کارپوریٹ سیکٹر کے بڑھتے رول کی علامت میں الیکشن کمیشن کو نیشنل پارٹیوں کے داخل کردہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہیکہ انہیں 2013-14ء میں محصلہ عطیوں کا 90 فیصد حصہ کارپوریٹ اور بزنس گھرانوں کا ہے ۔ صرف 10 فیصد عطیے انفرادی ذرائع سے حاصل ہوئے۔ برسراقتدا ر بی جے پی واحد قومی جماعت ہے جسے ہنوز اپنے عطیوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرنا ہے۔ ایک تجزیہ کے مطابق 4 قومی جماعتوں کانگریس، این سی پی، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی کو حاصل شدہ جملہ عطائے 62.69 کروڑ روپئے بڑھ گئے جو گذشتہ سے 517 فیصد کا اضافہ ہے۔