قومی ترانہ کا رنگ ٹون کے طور پر استعمال غیرقانونی بنگلہ دیش سپریم کورٹ

ڈھاکہ ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے آج عوام کو ملک کے قومی ترانہ کو بطور موبائیل فونس کے رنگ ٹون استعمال کرنے سے منع کردیا ۔ چیف جسٹس ایس کے سنہا کی زیر صدارت ایک تین رکنی بنچ نے موبائیل آپریٹرس بنگلہ لنک اور گرامین فون کی پیش کردہ اپیلوں کو مسترد کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا ۔ 2006 ء میں کالی پاڑا مردھا ایک وکیل نے ہائیکورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کے تحریر کردہ ترانہ کی تقدیس برقرار رکھی جانی چاہئے۔