قومی تحریری مقابلہ میں شرکت

نظام آباد:25؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جاریہ سال جواہر بال بھون حیدرآباد میں منعقدہ بین ریاستی
(Creative Writing) تحریری مقابلے میں اپنی کامیابی کے بعد محمد انصار احمدنیشنل بال بھون دہلی میں قومی سطح پر منعقد ہونے والے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کیلئے25؍اگست کو دہلی روانہ ہونگے۔ محمد انصار احمد(فرزند جناب محمد افتخار احمد عادل، محکمہ ریلوے) نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد کے ہونہار طالب علم رہ چکے ہیں جوکہ قبل ازیں بھی متعدد مسابقتی مقابلوںمیں نمایاں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ شہریان نظام آباد بالخصوص علمی، تعلیمی و ادبی حلقوں میں محمد انصار احمد کے ترقی کے مدارج طئے کرتے ہوئے اپنے اساتذہ، والدین اور شہر کا نام روشن کرنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے قومی سطح پر ان کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔