قواعد کی خلاف ورزی پر کریم نگر کوآپریٹیو بینک کو آر بی آئی کا جرمانہ

کریم نگر ۔2  ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے کریم نگر کوآپریٹیو اربن بینک لمیٹیڈ، کریم نگر تلنگانہ کو بینک کے ڈائرکٹرس اور ان کے رشتہ داروں کو قرضہ جات، اڈوانس کی ادائیگی میں آر بی آئی کے رہنمایانہ خطوط، ہدایات کی خلاف ورزی اختیارات سے تجاوز کرنے پر بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949کے دفعہ 47A(1)(b) جس کو دفعہ 46(4) کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت جرمانہ عائد کیا ہے۔ آر بی آئی نے بینک کو اس خلاف ورزی کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی تھی۔ اس کے جواب میں بینک نے تحریری جواب داخل کیا تھا۔ تمام حقائق پر غوروخوض کرنے کے بعد آر بی آئی نے بینک کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اجیت پرساد اے جی ایم نے یہ بات بتائی۔
ٹرین سے گر کر خاتون ہلاک
مد ہول /2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) مد ہول منڈل کے موضع باسر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نا معلوم خا تون ٹرین سے گرکر ہلا ک ہو گئی تفصیلات کے بموجب پنڈر پور ٹرین نظام آباد جارہی تھی۔ باسر اسٹیشن کے گیٹ کے قریب ایک خاتون جس کی عمر اندازاً 34 سال بتائی جارہی ہے ٹرین سے گر نے کے بعد اس خاتون کا سر اور دھڑ جدا ہو گیا مقام حادثہ پر ہی ہلا ک ہو گئی حادثہ اتنا دل خراش تھا کہ لو گ دیکھنے سے بھی ڈر رہے تھے ریلوے پولیس نے نعش کو نکال کر پنچنامہ کر تے ہو ئے نعش کو نظام آباد منتقل کر دیا ریلوے پولیس کے مطابق مر نے والی خاتون کی کوئی شناخت نہیں ہوئی اور نعش کو مر دہ خانہ میں محفوظ کر دیا گیا پنڈر پور لا توراور پر بھنی ، نا ندیڑ سے ہو تے ہوئے نظام آباد جا رہی تھی ۔