قواعد پر عمل کرنے ڈرائیورس سے خواہش

نظام آباد میں شعور بیداری پروگرام سے ضلع ایس پی کا خطاب
نظام آباد۔4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹرافک پولیس نظام آباد کے زیر اہتمام آٹو ڈرائیورس اور روڈ یورس کو شعور بیداری پروگرام کا نیو امبیڈ کر بھون میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع ایس پی چندر شیکھرریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھرریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آٹو ڈرائیورس، ٹیکسی ڈرائیور ٹرافک قواعد کی عمل آوری کرتے ہوئے عوام کی تائید حاصل کریں تو بہتر ہوگا۔ بالخصوص خواتین کے ساتھ بہتر حسن و سلوک کرنے کی خواہش کی۔ چند ملزمین آٹوئوں کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کو انجام دے رہے ہیں لہذا ان سے چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ حیدرآباد میں جرائم کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آٹو ڈرائیورس کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹو کے پچھلے حصہ میں جرائم کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے سائن بورڈ نصب کئے جائیں گے۔ جس کی وجہ سے آٹو ڈرائیورس جرائم کو انجام دینے سے گریز کرنے کے امکانات ظاہر کیا ہے۔ آٹو میں سوار مسافروں کے ساتھ بہتر حسن و سلوک کریں اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو نہ بٹھانے کی ہدایت دی۔ قبل از ٹرافک میں ہونے والے حادثات کے بارے میں فلمبندی کے ذریعہ واقف کروایا گیا اور پمفلٹس کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس پروگرام میں ٹائون ڈی ایس پی آنند کمار، ٹرافک سرکل انسپکٹر شیکھرریڈی، ٹائون سی آئی نرسنگ یادو، ایس ایچ اوIٹائون گوردھن گری، تلنگانہ ٹرافک روڈ سیفٹی چیرمین کے ودیا ساگر، آٹو یونین کے صدر جمیل نواب کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار، آٹو یونین سے وابستہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔