قندھار : یو ایس سکیورٹی میٹنگ پر فائرنگ ، افغان پولیس سربراہ ہلاک

قندھار ۔ 18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور افغان پولیس سربراہ اور ایک جرنلسٹ ان کم از کم تین افراد میں شامل ہیں جو جمعرات کو ہلاک ہوگئے جب ایک بندوق بردار نے اعلیٰ سطح کی سکیورٹی میٹنگ کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جہاں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔ حکام نے بتایا کہ کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے جن میں تین امریکی اور ایک صوبائی گورنر شامل ہیں۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ دریں اثناء طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا نشانہ اعلیٰ امریکی کمانڈر متعینہ افغانستان تھے۔ یہ حملہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ دو روز بعد پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔