کابل ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغانی عہدیدار کے مطابق جنوبی قندھار میں پانچ پولیس آفیسرس اپنی روزمرہ کی گشت کے دوران اس وقت ہلاک ہوگئے جب طالبان نے ان پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ دریں اثناء قندھار کے صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان نے بتایا کہ معروف ڈسٹرکٹ میں ہوئے حملہ میں 9 پولیس افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان ضیاء درانی نے کہاکہ پولیس افسران کی جوابی فائرنگ میں 15 طالبان ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے قندھار میں کئے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔