قمر الاسلام کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد

گلبرگہ۔ 25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنوبی ہند کی ممتاز یونیورسٹی گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے ہردلعزیز عوامی قائد و وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن کرناٹک جناب قمرالاسلام کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر کلے رواں چیاریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری جناب محمد یوسف، ٹرسٹ کے خازن جناب محمد حسین اور رکن ٹرسٹ افضال احمد ولد محمود احمد (مرحوم سابق میئر گلبرگہ)، جناب محمد اصغر چلبل صدر نارتھ بلاک کانگریس کمیٹی گلبرگہ، بھیم ریڈی پاٹل کمکنور کارپوریٹر، جناب عادل سلیمان سیٹھ جنرل سکریٹری اتر یوتھ کانگریس کمیٹی گلبرگہ، نذیر احمد استاد تماپوری، نجم الاسلام احمر رکن ضلع کانگریس کمیٹی، محمد زاہد رکن ضلع کانگریس کمیٹی و سابق میئر گلبرگہ کانگریس لیڈر، ممتاز کانگریسی قائد عبدالرحیم مرچی سیٹھ، جناب اسد علی انصاری صدرنشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، گلبرگہ سینئر صحیفہ نگاران مسرز ایم اے حکیم شاکر، ڈاکٹر ماجد داغی، عزیز اللہ سرمست، ممتاز سماجی خدمت گزار مقبول احمد فریدی مسلم چوک، محمد جنیدی سیڑم، عارف احمد خاں این آر آئی، سہیل احمد، ڈاکٹر عبدالمجیب، صابر علی ڈاکٹر حشمت علی فاتحہ خوانی، ممتاز کانگریس لیڈر واحد علی فاتحہ خوانی، عبدالقدیر چونگے سابق صدرنشین آشریہ کمیٹی، ڈاکٹر ایم ایم بیگ ایڈمنسٹریٹر القمر کالج آف نرسنگ گلبرگہ ، حامد رضا ایڈیٹر ’’طلوع سحر‘‘، مرزا سرفراز بیگ جرنلسٹ، مبین خان جرنلسٹ سیڑم وغیرہ کے علاوہ کئی ایک خیر خواہان نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔