حیدرآباد ۔ /3 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرکے سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے پنجہ گٹہ میں واقع ہریتا پلازا میں قمار بازی کے اڈہ وہاں دھاوا کیا اور 5 افراد بشمول سابق رکن اسمبلی مدھو سدن راؤ کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی کے دوران 5 لاکھ نقد رقم ، ایک کار اور 6 موبائیل فون برآمد کرلئے ۔