حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) کمرشیل اپارٹمنٹ میں چلائے جانے والے قمار بازی کے اڈے پر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے دھاوا کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ جی وجئے کمار جو روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز میں واقع الکازار پلازہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 305 میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا اور اس کے عوض کمیشن حاصل کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں ایک لاکھ 40 ہزار نقد رقم ، 12 موبائیل فون برآمد کرلئے اور وجئے کمار کو مزید کارروائی کیلئے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔