قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا،2لاکھ 62ہزار رقم ضبط

بودھن۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے بلدی حلقہ نمبر 20 قریب گوشالہ روڈ پولیس نے گزشتہ رات ایک قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کرکے تاش کھیلنے میں مصروف سات جواریوں کو ان کے پاس موجود سات سیل فون کے ساتھ دو لاکھ 62ہزار روپئے رقم کو ضبط کرلیا۔ سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر وینکنا نے بتایا کہ کرشنا نامی ایک شخص کے مکان میں گزشتہ چند دنوں سے قمار بازی جاری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مکان کو باہر سے مقفل کرکے اندر جوا کھیلا جارہا تھا۔ پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر منصوبہ بند طریقہ پر دھاوا کرکے جواریوں کے ساتھ خطیر رقم ضبط کرکے انہیں منصف مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔