شمس آباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 13 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب یادی ریڈی کالونی اپرپلی راجندر نگر میں ایک مکان میں دھاوا کرنے پر 13 افراد جو جوا کھیل رہے تھے انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 41,220 روپئے ضبط کرلیے اور ساتھ ہی پتوں کے دو سیٹس کو بھی ضبط کر کے راجندر نگر پولیس کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔