حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) عوامی مقامات پر قمار بازی میں ملوث تین افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ شیخ انور، 38 سالہ شیخ جعفر، 34 سالہ بی رامو ’’تھری اسٹرائکرس‘‘ کھیل پیراڈائز چوراہا بس اسٹاپ سکندرآباد اور دیگر مقامات پر کھیل رہے تھے جو غیر قانونی ہے اور جسے جوّا تصور کیا جاتا ہے۔ پولیس نے اُنھیں گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے 1555 روپئے نقد رقم، موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔