قمار بازی کا اڈہ بے نقاب دس افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج آر سی آئی کے احاطہ میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں چلائے جانے والا یہ ادارہ ریسرچ سنٹر امارات آر سی آئی پہاڑی شریف علاقہ میں واقعہ ہے۔ انسپکٹر ایس او ٹی ایسٹ مسٹر نرسنگ راؤ نے بتایا کہ ایک اطلاع پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور 10 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 22 ہزار تین سو روپئے ضبط کرلئے۔