حیدرآباد ۔ یکم / جولائی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے سمستا نارائن پور پولیس اسٹیشن حدود میں قمار بازی میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے نقد رقم برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی نے سرلہ میسماں مندر کے قریب ایک کھلے مقام پر جی مہندر اور اس کے 6 ساتھی قمار بازی میں ملوث ہورہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 37 ہزار نقد رقم اور 9 موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ پولیس اسٹیشن سمستا نارائن پور کے حوالے کردیا ۔