قمار بازی میں ملوث نو افراد گرفتار

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) دیپاولی کے موقع پر بڑے پیمانے پر دونوں شہروں میں قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کئی مقامات پر دھاوے کئے ۔ ذرائع کے بموجب ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے مشیر آباد رام نگر علاقہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8 ہزار روپئے برآمد کرتے ہوئے انہیں مشیر آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔

آتشبازی کے دوران 12 افراد حادثہ کا شکار
حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) دیپالی کے موقع پر آتشبازی کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے تقریباً 12 افراد کو سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ آتشبازی کے دوران اچانک حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کو دواخانہ میں فوری طبی امداد پہنچائی گئی جبکہ بعض افراد کو علاج کیلئے دواخانہ میں شریک کرلیا گیا ۔