قمار بازی اڈے پر دھاوا

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے چنتل میٹ علاقہ میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے قماربازی کے ایک اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر کنکیا نے بتایا کہ چنتل میٹ میں واقع ایک مذہبی مقام کے قریب بعض افراد کی جانب سے قماربازی کا ایک اڈہ چلائے جانے کی اطلاع ملنے پر وہاں دھاوا کیا گیا اور وہاں پر موجود 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق سلیمان نگر چنتل میٹ سے ہے اور وہ پیشہ سے کارپینٹر ہیں۔ پولیس نے اس دھاوے میں 9 ہزار روپئے نقد رقم، 9 موبائل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔