حیدرآباد ۔ /8 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ گاندھی نگر میں گیسٹ ہاؤز میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 43 سالہ سید نثار خوندمیری ساکن چنچل گوڑہ ، گاندھی نگر بھوئی گوڑہ میں ایک گیسٹ ہاؤز لیز پر لے کر یہاں پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم کو اطلاع ملنے پر پٹیل گیسٹ ہاؤز کے کمرہ نمبر 205 میں دھاوا کرکے گرفتار کرلیا۔