حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقدم رقم سیل فون موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیڈی میٹلہ کے علاقہ کا جولہ رامارم میں واقعہ مکان پر دھاوا کیا ۔ جہاں 50 سالہ درگایا 45 سالہ راجو41 سالہ سرینواس 41 سالہ موہن ریڈی 55 سالہ مرگیش 45 سالہ راملو اور 45 سالہ گویند کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 45137 ہزار نقد رقم ایک کار تین موٹر سائیکل اور سات سیل فون کو ضبط کرلیا ۔