حیدرآباد /2 مئی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے آج مکانات کو مہربند کردیا ۔ ان مکانات میں قحبہ گیری اور قمار بازی کے ٹھکانے پائے جاتے تھے ۔ رچہ کنڈہ نریڈمیڈ پولیس حدود میں یہ کارروائی آر ڈی او ملکاجگیری کی ہدایت پر کی گئی ۔ اس کارروائی کے دوران پولیس کے ہمراہ ریونیو حکام بھی موجود تھے ۔ سال 2016 کے علاوہ سال 2017 کے دو علحدہ مقدمات کے تحت جائیدادوں کے خلاف کارروائی انجام دی گئی ۔ ڈیفنس کالونی مدھورا نگر میں 3 مکانات کو مہربند کردیا گیا ۔