قلت آب مسئلہ پر عوام کی برہمی

یلاریڈی۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گرم پنچایت احاطہ میں سرپنچ دیویندر کی زیر صدارت گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں عوام نے پینے کے پانی کے مسئلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ مختلف علاقوں میں کچرے کے انبار پر توجہ دلائی۔ سرپنچ نے جلد از جلد ان مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا اور کسانوں کے قرضہ جات یکمشت میں معاف کرنے کیلئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر پنچایت سکریٹری یادگیری، وی آر او راجیشور، نائب سرپنچ وینکٹیشم، وارڈ ممبران موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہر گرام سبھا کی طرح اس گرام سبھا میں بھی تمام محکمہ جات کے عہدیدار غیر حاضر رہے جس سے عوام نے مایوسی کا اظہار کیا۔