بلدیہ میدک کے اجلاس کا انعقاد ، مختلف امور پر گرما گرم مباحث
میدک ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بلدیہ میدک کی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس بضمن بجٹ صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملیکارجن گوڑ منعقد ہوا ۔ گرما گرم مباحث کے بعد سال 2019-20 کے لیے 28 کروڑ 60 لاکھ کا تخمینہ بجٹ پیش کیا گیا جس کو کونسل میں قطعیت دے دی گئی ۔ جب کہ اس آمدنی کے ساتھ خرچ بھی 28 کروڑ 52 لاکھ بتایا گیا ۔ اس طرح آمدنی اور خرچ میں کوئی فرق نہ رہا ۔ کمشنر بلدیہ مسٹر سمیا نے بتایا کہ سال گذشتہ کے دوران آمدنی کا ہندسہ ڈبل ہوا لیکن اخراجات کا ہندسہ بھی ڈبل ہوگیا ۔ اس موضع پر کس شعبہ میں کتنا خرچ اور کتنی آمدنی ہوگی تمام تفصیلات بتلائے گئے ۔ بعد ازاں بجٹ سے متعلق قرار داد کی منظوری صدر نشین ملیکارجن گوڑ نے واٹر سپلائی عہدیداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں شہریوں کو پانی قلت نہ ہونی چاہئے جس کے لیے تمام ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس دوران بلدی کونسلرس نے اپنے اپنے وارڈس کے مسائل سے متعلق بحث کیے ۔ ٹاون کے بلدی حلقہ نمبر ایک اور نو میں پانی کی قلت سے واقف کروایا گیا ۔ کونسلر او آر دیواکر نے فتح نگر چمن تا دائرہ روڈ کو توسیع کرنے کا مسئلہ اٹھایا ۔ چیرمین نے کہا کہ یہ سڑک کو بی ٹی روڈ میں تبدیل کیا جائے گا ۔ عنقریب ہی کاموں کا آغاز ہوگا ۔ کونسلر ایم اے سلام نے کہا کہ شہر کی گلیوں میں کتے اور خنزیر کی کثرت ہوگئی اور اسی طرح بندروں کی بہتات ہوگئی ہے ۔ اس اجلاس میں بلدی کونسلرس مسرز کے ایس سہیل ، آر کے سرینواس ، سید صادق ، ایم گنگا دھر ، مدھو سدن راؤ ، جے گائتری ، ایم لکشمی ، آمنہ حمید ، اسماء منیر ، چندرا کلا ، انجینئر چرنجیوی ، سائی گوڑ بھی موجود تھے ۔۔