قلب آب دور کرنے بورویل کی تنصیب

مد ہول /25 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) حکو مت تلنگانہ مواضعات کو ترقی سے ہمکنار کر نے کیلئے کو شاں ہیں اور متعدد اسکیمات کو متعارف کرواتے ہوئے تلنگانہ کے مواضعات کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر وجیا بھارتی رمیش ایم پی ٹی سی ، جناب افروز خان ٹی آر ایس پارٹی صدر منڈل مدہول نے گو رنمنٹ جو نیرکالج مدہول میں بورویل نصب کے افتتاحی تقریب سے مشترکہ طور پر کیا اس موقع پر بھارتی رمیش ایم پی ٹی سی نے صحا فیوں کو بتایا کہ مسٹر افروز خان کی کا میا ب نمائندگی سے ہی مدہول میں بورویل نصب کیا گیا انہوں نے کہا کہ مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی سے نمائندگی پر ایم ایل اے فنڈ سے 90 ہزار روپئے منظور کئے جس پر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مد ہول کا اظہار تشکر کیا جناب ڈاکٹر محمد یوسف الدین پر نسپال مدہول نے اس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات کی پینے کے پا نی کی شدید قلت تھی اور کئی دن سے اس ضرورت کو محسوس کیا جا رہا تھا جناب افروز خان نے ایم ایل اے مدہول سے نمائندگی کر تے ہوئے اس کا م کو انجام دیا جس کا جی وٹھل ریڈی اور افروز خان کا کالج اسٹاف کی جا نب سے انہوں نے اظہار تشکر کیااس موقع پر انیس فاطمہ لکچرر ، جمیل احمد ، سمیع احمد عرف گورے بھائی ، سنجیو سا بقہ وارڈ ممبر، سریتا رانی لکچرر ، پی چندر ، گنگا دھر ، سائی ناتھ ، سرینواس کے علاوہ کالج اسٹاف و ٹی آر ایس قائدین و طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔