دوحہ۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کہا ہے کہ وہ اْن فٹ بال کلبوں اور لیگز کو معاوضہ ادا نہیں کرے گا جو 2022ء میں قطر میں منقعد ہونے والے ورلڈ کپ کے نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں ممکنہ انعقاد سے ناخوش ہیں۔ ٹورنمنٹ کے اوقاتِ کار میں تبدیلی پر معافی مانگنا بھی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی سے کئی لیگ میچز متاثر ہوں گے۔فیفا کی ٹاسک فورس نے تجویز دی ہیکہ قطر میں 2022 میں کھیلے جانا والا فیفا ورلڈ کپ گرمی کے باعث کھلاڑیوں اور شائقین کو درپیش خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نومبر اور دسمبر میں منعقد کیا جائے۔فیفا کے سیکرٹری جنرل جیروم ویلکے نے کہا ہے کہکوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی ٹاسک فورسز کی تجویز کی منظوری کے لئے اگلے ماہ زیورخ میں میں ملاقات کرے گی۔ پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ سکڈمور نے کہا ہے کہ فائنل میچ کا کرسمس کے اتنے قریب ہونا کلب کے روایتی پروگرام کے ساتھ متصادم ہوگا اور بے چینی کا سبب بنے گا۔جیروم ویلکے نیکہا ہے کہ یورپ کی گورننگ باڈی یو ای ایف اے اور دوسری تنظیمیں جمعہ 23 دسمبر کے لئے کافی خواہش مند ہیں تاہم 18دسمبر کی تاریخ بھی ممکن ہے۔دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے جیروم ویلکے نے تسلیم کیا کے صورتحال بہترین نہیں تھی لیکن ہم معاوضے کی بات کیوں کر رہے ہیں؟ یہ صرف ایک مرتبہ ہو رہا ہے ، ہم فٹ بال کو تباہ نہیں کر رہے۔ہم کلبوں سے معافی کیوں مانگیں؟ ہم نے کلبوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ استفادہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔