حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( این ایس ایس ) اوورسیز مین پاور کمپنی کو تلنگانہ یونٹ خلیجی ملک قطر کی ایک سرکردہ کمپنی میں اسٹیل فٹر اور مارکر کے پوسٹ پر بھرتیوں کیلئے آئی ٹی آئی ملے پلی کیمپ پر ایک پروگرام منعقد کررہی ہے ۔ قطر کی اس کمپنی میں ایسی 28جائیدادیں ہیں۔ بھرتی کیلئے اقل ترین تعلیمی قابلیت ایس ایس سی ہے اور امیدواروں کو سمندری بندگاہوں میں کم سے کم پانچ سال کام کا تجربہ رہنا چاہیئے۔ 5اور 6ڈسمبر کو اسکریننگ ہوگی۔ امیدوارکو اس موقع پر ایس ایس سی سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، تربیتی کورسیس کا صداقت نامہ اور اسناد تجربہ بھی ساتھ رکھنا ہوگا۔ انگریزی زبان دانی ٹسٹ، ٹریڈ تھیوری ٹسٹ کے علاوہ مختصر زبانی انٹرویو بھی ہوں گے۔ امیدواروں کے طبی معائنے ہوں گے اور ان سے اپنی دو رنگین تصاویر ساتھ رکھنے کی خواہش کی گئی ہے۔ 8ڈسمبر کو بھرتیوں کا قطعی عمل پورا کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے 9989626451، 8886882127 پر ربط کریں۔