دوحہ ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کی جانب سے تارکین وطن کے ورکرس کیلئے قانون کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت قطر نے نومبر کے اوائل سے وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے لیبر اصلاحات پر عمل کرے گی۔ ویج پروٹکشن سسٹم کے تحت حکومت قطر نے غیرمعمولی اصلاحات لائے ہیں۔ 18 اگست سے ان اصلاحات پر ابتدائی عمل کیا جارہا ہے اور تبدیلی کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ قطر کو توقع ہیکہ ملک میں لیبر شرائط کو بہتر بناتے ہوئے اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے۔ 3 نومبر سے ایسا قانون متعارف کیا جارہا ہے جس سے غیرملکی ورکرس کو راحت ملے گی۔ وزارت لیبر کے عہدیدار صالح الصحاوی نے کہا کہ اس قانون کے تحت ورکرس کو مہینہ میں دو مرتبہ یا ماہانہ اجرت ادا کی جائے گی۔