قطر میں بارش سے شادابی

دوحہ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  گزشتہ دو ماہ سے ہونے والی بارش نے قطر کے کاشتکاری علاقوں کو ایک بہترین سبزہ زار میں تبدیل کردیا ہے۔ عربی اخبار ’’آرایہ‘‘ میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق قطر کے مجموعی رقبہ کے منجملہ 2.5 فیصد علاقہ 1826 کھیتوں پر محیط ہے۔ وزارت میونسپلٹی اور انوارنمنٹ نے قطری صحرائی علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے ایک پراجکٹ کی حال ہی میں عمل آوری کی ہے جس میں 10,000 لیموں کے پودوں کی شجر کاری بھی شامل ہے جو الخور سٹی کے الجلاتا میں لگائے جائیں گے۔