قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے : عہدیدار

برلن ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ارکان سمجھتے ہیں کہ 2022ء فیفا ورلڈ کپ قطر سے کسی اور مقام منتقل ہوسکتا ہے کیونکہ مجوزہ ورلڈ کپ سخت ترین موسم میں بالکل بھی نہیں کھیلا جاسکتا ہے۔ ان عہدیداروں نے جس وقت 2010ء میں قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی کیلئے کامیاب بولی لگائی تھی، اس وقت بھی اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں لیکن قطر نے طمانیت دی ہیکہ وہ عصری سہولیات سے لیس ایرکنڈیشن اسٹیڈیمس کی تعمیر کرے گا۔ میڈیکل ماہرین نے بھی اس ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہیکہ جس گرم موسم میں ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے ان حالات میں وہ کھلاڑیوں کی صحت کی ضمانت نہیں دیں گے۔