قطر سے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات کے سفیروں کی طلبی

دبئی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر سے اپنے سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ خلیجی عرب حلیفوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں سیاسی اتھل پتھل پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ سفیروں کی طلبی کے بعد خلیجی عرب حلیف ممالک میں خارجی پالیسی پر داخلی اقتدار کی جدوجہد شروع ہوگئی ہے۔ حکومت اور عمان بھی اس جدوجہد میں شامل ہیں۔ موافق مغرب حلیف ممالک نے 1980ء میں خلیج عرب حلیفوں کا ایک اتحاد بنایا تھا تاکہ خلیج میں ایران کے بڑھتی طاقت کو روکا جاسکے۔