قاہرہ ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے اخوان المسلمون گروپ کے قائدین اور حلیف علماء نے آج کہا کہ وہ قطر چھوڑ رہے ہیں، جہاں انھوں نے مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی اور اُن کے حامیوں کے خلاف مہم کے پیش نظر سیاسی پناہ چاہی تھی۔ قطر میں اُن کی موجودگی نے دوحہ کے مصر کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور یو اے ای سے تعلقات میں بھی تلخی پیدا کردی تھی، جو تمام اس زائد از 85 سال قدیم اسلام پسند تحریک کو خطرہ سمجھتے ہیں۔ اس اخراج سے یہ گروپ مزید یکا و تنہا ہوجانے کا اندیشہ ہوگیا ہے، جو سلسلہ وار بہارِ عرب کے بعد مصر میں انتخابات کے ذریعہ اقتدار تک پہنچا لیکن صدر مرسی کے انتشار سے پُر ایک سال میں ڈرامائی طور پر عروج سے زوال کا شکار ہوگیا۔