دبئی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی معیشت تیز ترین رفتار سے ترقی کررہی ہے اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک نے سب سے بڑی معیشت قرار دی جاتی ہے۔ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک توقع ہیکہ جاریہ سال 7 فیصد شرح ترقی حاصل کرلیں گے۔ آئی این ایف کی اپریل 2015ء کی رپورٹ کے بموجب سعودی عرب کی شرح ترقی 3، متحدہ عرب امارات کی 3.2، عمان کی 4.6، کویت کی 1.7 اور بحرہند کی 2.7 فیصد 2015ء کے دوران رہی ہے۔